Tuesday, October 16, 2012

Explanation of Class IV Urdu topics 1st term

 

حروفِ ربط
  

وہ  حروف ہوتے ہیں جو دو لفظوں یا جملوں کو ملاتے ہیں

مثلاً ،  چونکہ  ،   اگرچہ  ،  چناچہ   ،  جبکہ  ،  پھر  ،  کیونکہ  ،  کہ  ، وغیرہ۔

 

جملوں میں استعمال ،

۔ آج راشد اسکول سے آکر دوپہر کو نہیں سویا    کیونکہ  اس نے شام کو اپنے دوستوں کو بلایا تھا۔

 

۔   چونکہ    ابھی چار نہیں بجے تھے     چنا نچہ     ناصر نے سوچا وہ باورچی خانے میں امی کی مدد کرے۔

 

 

 

منظر نگاری

 

کسی بھی منظر کو اپنے لفظوں میں بیان کرنا چاہے وہ منظر تصویر میں ہو  یا عبارت کی صورت میں۔

مثلاً 

  

دی گئی تصویر میں ایک باغ کا منظر ہے۔ ایک لڑکی پھول توڑ کر ٹوکری میں رکھ رہی ہے۔ دو بچے فٹبال سے کھیل رہے ہیں۔ آسمان پر بادل ہیں۔ باغ میں ہری ہری گھاس ہے۔ بڑیے درخت ہیں۔ ایک لڑکی پپی کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ امی بنچ پربیٹھی ہیں۔ گھاس پر کپڑے کے اوپر کھانے پپینے کا ساما ن رکھا ہے۔ ایسا لگتا ہے یہاں سب پکنک منانے آئے ہیں۔



Topics for 1st Term 2012 - 2013

پہلی ششماہی ۲۰۱۲  ۔    ۲۰۱۳ 

 

 

  موضوعات

 

اگست  ۔  ستمبر   

۔ حروفِ ربط

۔ منظر نگاری

۔ عبارت کا خلاصہ

۔ واحد  ۔۔۔۔ جمع

۔ اسم

۔ تفہیم

۔ تصویر کے بارے میں پیراگراف لکھنا

۔ نظم کی اقسام

۔ خط

۔ محاورات

۔ کردار نگاری 

۔ جملوں کی اقسام

۔ توہمات

۔ مرکزی خیال

 

اکتوبر  ۔  نومبر

 

۔ تفہیم

۔ فعل ، فاعل ، مفعول کی مدد سے جملے بنانا

۔ اسمِ معاوضہ

اشعار کا مطلب

۔ موازنہ نگاری

۔ الفاظ کے مذکر اور مونث

۔ مماثلت اور فرق

۔ عبارت کی مدد سے منظر نگاری

۔سوالات بنانا

 

دسمبر

 

۔ لاحقے اور سابقے

۔ تحقیق

۔ مکالمہ نگاری

۔ تفہیم

۔ فعلِ ماضی اور فعلِ مستقبل

 

 

Monday, October 15, 2012

جماعت چہارم کے طالب علموں کی مدد

بیکن ہاوس اسکول سسٹم



جماعت چہارم کے طالب علموں کی مدد کیلئے جہاں سے وہ نہ صرف اپنے گھر کے کام میں مدد لے سکتے ہیں بلکہ ایسا کوئی بھی موضوع جو گھر میں پڑھائی کرتے وقت ان کو سمجھ نہ آرہا ہو اس بلاگ کی مدد سے سمجھ سکھتے ہیں اور اگر کچھ پوچھنا چاہتے ہوں تو اپنا پیغام کمنٹس   کی صورت میں لکھ سکتے ہیں جس کا جواب دے دیا جائے گا اور مطلوبہ مدد فراہم کردی جائے گی۔